آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Sep 10, 2025 | 09:39:AM
آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے مری سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی بلوچستان اور زیریں سندھ میں تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ جنو بی بلوچستان میں تیز موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے،اس دوران شمال مشر قی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، مری، جہلم، گلیات، راولپنڈی، سیالکو ٹ، نارووال، گجرات اور گرد و نواح میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے،اس کے علاوہ لسبیلہ، اورماڑہ، پسنی، جیوا نی، گوادر، خضدار، آوران، خاران اور پنجگورمیں بھی بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں آج تمام سکول بندرہیں گے،نوٹیفیکیشن جاری
 محکمہ موسمیات کے مطابق آج کرا چی، حیدر آباد، سجاول، ٹھٹھہ ، بدین،جامشورو اوردادو میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکا نہے، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور بٹگرام میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہآزادکشمیر اور ملحقہ علاقوں میں بھی چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلابی ریلےسندھ میں داخل، مظفر گڑھ میں 8 افراد سیلاب میں ڈوب گئے، 2 کو بچا لیا گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی جبکہ شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔