لاہور:نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر قتل

Sep 10, 2025 | 08:54:AM
لاہور:نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)لاہور میں تھانہ نشتر کی حدود میں پراپرٹی ڈیلر کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول اپنی گاڑی میں نشتر کے علاقہ میں موجود تھاکہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کار کے باہر سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پراپرٹی ڈیلر ارشاد موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمرہ زائرین کی پرواز کی 24 گھنٹے کے دوران دوسری ہنگامی لینڈنگ
 پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعدنا معلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔