چلتی گاڑی میں بیوی سے مبینہ جھگڑا، شوہر نے خود کو گولی مار لی

Sep 10, 2023 | 18:26:PM
چلتی گاڑی میں بیوی سے مبینہ جھگڑا، شوہر نے خود کو گولی مار لی
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کامران منہاس) کراچی میں چلتی گاڑی میں بیوی سے مبینہ جھگڑے پر شوہر نے خود کو گولی مارلی۔

پولیس کے مطابق واقعہ نیوٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر بیوی سے جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنے سینے پر گولی ماری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اس کی گاڑی سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سوتیلی ماں کا 12 سالہ بچی پر گرم آہنی راڈ سے بہیمانہ تشدد

   زخمی شخص کی شناخت سعود کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ایک تاجر ہے۔

دوسری جانب گاڑی میں موجود زخمی شخص کی اہلیہ اور دیگر اہلخانہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ سعود ایک ماہ سے پریشان تھا۔