محکمہ ایکسائز پنجاب کا اہم اقدام،موٹر وہیکل ٹیکس میں کیش ادائیگی ختم 

Sep 10, 2023 | 18:09:PM
محکمہ ایکسائز پنجاب کا اہم اقدام،موٹر وہیکل ٹیکس میں کیش ادائیگی ختم 
کیپشن: ایکسائز ڈیپارٹمنٹ لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ ایکسائز پنجاب کا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ایک اور اہم اقدام،موٹر وہیکل ٹیکس میں کیش ادائیگی ختم کر دی گئیں،اب تمام ادائیگیاں بینک یا ٹیلی کام چینل سے ہوسکیں گی۔
ڈی جی ایکسائز محمد علی کا کہناے کہ نئی کمپیوٹرائزڈ ایپلی کیشن کل پیر سے مرحلہ وار لانچ کی جائے گی،نئی گاڑی کی رجسٹریشن گھر بیٹھے کرائی جا سکے گی،گاڑی رجسٹریشن کیلئے ایکسائز اہلکار مالک کے پاس خود جائے گا۔ 
ڈی جی ایکسائز کا مزید کہناتھا کہ تمام امور مکمل کرکے اصل فائل اور سمارٹ کارڈ مالک کے گھر پہنچائی جائے گی،ان کا کہناتھا کہ سابقہ سسٹم میں یہ سہولت موجود نہ تھی، ایپلیکیشن محکمہ ایکسائز اور آئی ٹی بورڈ کی شب و روز کی محنت سے تیار ہوئی ہے۔
 ڈی جی ایکسائز نے کہاکہ پرانا سسٹم 18 سال بعد تبدیل کیا گیا ہے اور زیادہ قابل بھروسہ ہے،اب گاڑی اور مالک کا ڈیٹا بہتر طور پر محفوظ رکھا جا سکے گا،شہریوں کو یہ تمام سہولتیں ایکسائز کے دفاتر میں بھی میسر ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید سستا ہو گیا، خریداروں کیلئے اچھی خبر