پانچویں روز بھی سونا مزید سستا ہو گیا، خریداروں کیلئے اچھی خبر

Sep 09, 2023 | 18:13:PM
پانچویں روز بھی سونا مزید سستا ہو گیا، خریداروں کیلئے اچھی خبر
کیپشن: سونا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سونے کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کا رحجان جاری ہے، عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں مزید کمی واقع ہو ئی ہے۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں مزید 500 روپے واقع ہوئی ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے  ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا  428 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 81 ہزار 756 روپے پر آ گیا ،1 تولہ چاندی میں 100 روپے کی کمی سے 2550 روپے آ گئی۔

ادھرانٹرنیشنل مارکیٹ میں  میں 4  ڈالر کی کمی سے   1919 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کی اہلیہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، مگر کیوں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی