کتے کی ہلاکت پر ویٹرنری ڈاکٹر پر مقدمہ درج

Sep 10, 2022 | 00:44:AM
کتے کی ہلاکت ، مقدمہ درج
کیپشن: کتے کے علاج کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد جانوروں کے اسپتال میں کتے کی ہلاکت کا معاملہ ، کوہسار پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا
تفصیلات کے مطابق مقدمہ میں نجی کلینک کا ڈاکٹر اور دس سے 12 ملازمین کو نامزد کیا گیا۔درخواست نے مقدمے میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرے کتے کی حالت خراب تھی گزشتہ روز اسپتال داخل کروا کر گئی، آج کلینک سے مجھے ٹیلی فون کال پر بتایاگیا کتا مر گیا پوچھنے پر ڈاکٹر اور ملازمین نے شور شرابا شروع کر دیا، مجھے گالیاں دیں حراساں کیا اور مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈینگی کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ