ڈینگی کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

Sep 09, 2022 | 12:18:PM
ڈینگی کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 34 جبکہ خیبرپختونخواء میں رواں سیزن رواں سیزن کے دوران اب تک 2 ہزار 3 سو 97 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 422 ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد سے ڈینگی کے 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ رواں سیزن میں ایک شخص خطرناک وائرس کا شکار ہو کر موت کا شکار ہوا۔ پمز ہسپتال میں 37 جبکہ نجی ہسپتالوں میں 188 ڈینگی مریض زیر علاج ہیں۔ اسلام آباد میں ڈینگی کی سب سے زیادہ شرح ترلائی سے 81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ڈینگی سے پہلی ہلاکت رپورٹ

دوسری طرف خیبر پختونخواء میں بھی ڈینگی کے پھیلاؤں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ محکمہ صحت نے کہا کہ صوبے میں اب تک 2 ہزار 397 کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ ڈینگی بخار سے 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ 936 کیسز مردان سے رپورٹ ہوئے جبکہ خیبر میں 484، ہری پور میں 224، نوشہرہ میں 237 اور پشاور میں 117 افراد ڈینگی میں مبتلا ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخواء میں سیلاب متاثرین میں وبائی امراض پھوٹ رہے ہیں۔