اثاثہ جات ڈیکلیئریشن سکیم : ایف بی آر کا ٹیکس گزاروں کیلئے بڑا اعلان

Sep 10, 2021 | 19:25:PM
اثاثہ جات ڈیکلیئریشن سکیم : ایف بی آر کا ٹیکس گزاروں کیلئے بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اثاثے ڈیکلیئر کرنے کی اجازت دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے اثاثہ جات ڈیکلیئریشن سکیم 2019 کے تحت ٹیکس گزاروں کو ایک موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے،جن افراد نے اثاثہ جات ڈیکلیئریشن سکیم 2019 ٹیکسز جمع کرائے تھے انہیں ایک موقع دیا جا رہا ہے ، ایف بی آر نے کہاکہ سسٹم کی خرابی یا کسی بھی وجہ سے جو افراد اثاثے ڈیکلیئر نہ کرسکے وہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں،ایسے افراد 25 ستمبر تک اپنے اثاثہ جات ڈیکلیئر کر سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں خواتین پر تشدد کی فوٹیج پرانی، گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں: ترجمان دفتر خارجہ