افغانستان میں خواتین پر تشدد کی فوٹیج پرانی، گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں: ترجمان دفتر خارجہ 

Sep 10, 2021 | 18:57:PM
افغانستان میں خواتین پر تشدد کی فوٹیج پرانی، گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں: ترجمان دفتر خارجہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ افغانستان میں صحافیوں، خواتین پر تشدد کی مصدقہ رپورٹس نہیں دیکھیں ،افغانستان سے متعلق پرانی فوٹیج، تصاویر سے گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام اورصحافیوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم سے آگاہ کرتا رہے گا۔
ترجمان نے کہاہے کہ افغانستان میں صحافیوں، خواتین پر تشدد کی مصدقہ رپورٹس نہیں دیکھیں ،افغانستان سے متعلق پرانی فوٹیج، تصاویر سے گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں،ان کاکہناتھا کہ افغانستان میں بہرحال انسانی حقوق کی ہر ممکن پاسداری چاہتے ہیں،افغانستان میں امن دشمنوں کے بارے میں تمام تر اشارے واضح ہیں ، یہ تاثر درست نہیں پاکستان جو کہہ رہا اسے عالمی برادری سمجھ نہیں رہی، پاکستان باربار کہہ رہا ہے افغانستان کوہر صورت انسانی المیہ سے بچانا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ افغانستان میں چند قوتوں نے انٹیلی جنس اور دہشتگردی کا نیٹ ورک بنایا،افغان سرزمین سے پاکستان، خطے میں دہشتگردی پھیلائی گئی ، دوحہ پراسس کو نقصان پہنچایا گیا،غنی حکومت، افغان نیشنل آرمی سے متعلق غلط اندازوں سے دنیا کو گمراہ کیا گیا،اس ملک نے افغان امن عمل اور علاقائی عدم استحکام کیلئے کام کیا،پاکستان نے ڈوزیئر کے ذریعے ناقابل تردید شواہد دنیا کے سامنے پیش کئے ۔

یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر’ نواز شریف‘ کی زبان بول رہے ہیں: فواد چودھری