امتحانات میں لوڈشیڈنگ،کے الیکٹرک کو سینٹرز کی فہرست مل گئی

May 15, 2024 | 12:20:PM
 امتحانات میں لوڈشیڈنگ،کے الیکٹرک کو سینٹرز کی فہرست مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امتحانات میں لوڈشیڈنگ  سے متعلق کے الیکٹرک نے  بتایا ہے کہ محکمہ تعلیم کا باضابطہ خط اور امتحانی مراکز کی فہرست مل گئی ہے، اب شکایت نہیں ملے گی۔
ترجمان کے مطابق امتحانات کے اوقات میں مراکز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھنے کا عمل پہلے ہی شروع کردیا ہے،امتحانی مراکز پر بجلی سپلائی سے متعلق محکمہ تعلیم سے کسی قسم کی شکایت نہیں ملی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سے اس سلسلے میں مکمل رابطے میں ہیں، کے الیکٹرک بطور ذمہ دار سماجی ادارہ امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امتحانی مراکز پر لوڈشیڈنگ کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:نقل مافیا سرگرم، آج بھی پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

ملیر کے سرکاری سکول میں قائم امتحانی مرکز میں ہونے والی لوڈشیڈنگ سے 4 طالبات کی حالت بگڑ گئی تھی۔