بیلسٹک میزائل پروگرام، تجارتی پابندیوں بارے امریکی فیصلے سے آگاہ نہیں، دفتر خارجہ

Apr 20, 2024 | 16:46:PM
بیلسٹک میزائل پروگرام، تجارتی پابندیوں بارے امریکی فیصلے سے آگاہ نہیں، دفتر خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق الزامات پر تجارتی اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے امریکی فیصلے کے حوالے سے تازہ ترین اقدامات سے واقف نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بیلسٹک میزائل پروگرام کے لئے امریکی کمپنیوں کی لسٹنگ سے متعلق الزامات ماضی میں بھی لگتے رہے ہیں ایسے الزامات بنا کسی کے ثبوت کے لگائے جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نے کئی ایسے واقعات دیکھے ہیں جہاں محض شک کی بنیاد پر فہرستیں بنائی گئی، اس وقت بھی جب اشیاء کسی کنٹرول لسٹ میں نہیں تھیں لیکن انہیں حساس سمجھا جاتا تھا۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم متعدد بار نشاندہی کرچکے کہ اس طرح کی اشیاء جائز شہری تجارتی کیلئے استعمال ہوتئ ہیں، اس لیے برآمدی کنٹرول کے من مانی اطلاق سے گریز کرنا ضروری ہے،ترجمان وزرات خارجہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے فریقین کے درمیان بات چیت کی ضرورت ہے، پاکستان ہمیشہ سے استعمال اور استعمال کنندہ کی تصدیق کے طریقہ کار پر بات کرنے کیلئے تیار ہے، اس عمل سے برآمدی کنٹرول کے امتیازی اطلاق سے جائز تجارتی صارفین کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔

ممتاز زہرہ بلوچ  نے مزید کہا کہ پاکستان برآمدی کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، جو سخت عدم پھیلاؤ کے کنٹرول کو استعمال کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں انہوں نے ہی چند ممالک کیلئے جدید فوجی ٹیکنالوجیز کیلئے لائسنسنگ کی شرائط کو ختم کر دیا ہے۔