کملی یار دی کملی۔۔ دلیپ  کمارکے غم میں سائرہ بانو  کو کیا ہوگیا۔۔!

Sep 10, 2021 | 18:17:PM
کملی یار دی کملی۔۔ دلیپ  کمارکے غم میں سائرہ بانو  کو کیا ہوگیا۔۔!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ اور اداکارہ سائرہ بانو   کو اپنے خاوند سے بے انتہا محبت تھی اور اس بات کا اندازہ انکی جانب سے دلیپ کمار کی آخری سانسوں تک خدمت کرنے سے لگایا جا سکتاہے۔ ادکارہ ان دنوں بہت بیمار رہیں اور حال ہی میں انکو  ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔سائرہ بانو کی ایک تازہ تصویر منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ اپنے شوہر دلیپ کمار کی تصویر پکڑے ہوئے مرحوم کے زیر تعمیر نئے بنگلے پر آئی ہوئی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  کچھ دن قبل سائرہ بانو  کی طبیعت بگڑنے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہونےکے بعد  پہلی بار سائرہ بانو کو  مرحوم  اداکار دلیپ صاحب کے زیر تعمیر نئے بنگلے پر دیکھا  گیا۔ سائٹ پر پہنچی اداکارہ نے اپنے ہاتھوں میں مرحوم شوہر دلیپ کمار کی  فریم کرائی ہوئی  ایک تصویر  ہاتھ میں پکڑ کر فوٹو گرافر کو پوز دیا۔ اس موقع پر سائرہ بانو کے ساتھ ان کی ٹیم کے علاوہ ڈاکٹر بھی تھے جو انہیں چلنے میں مدد دے رہے تھے۔7 جولائی کو دلیپ کمار کو انتقال کر گئے تھے،76 سالہ سائرہ بانو گزشتہ 54 سالوں سے دلیپ کمار کے ساتھ ہر لمحہ سائے کی طرح رہیں  لیکن ان کے انتقال کے بعد سے ہی وہ کافی تنہا ہوگئی ہیں ۔  دلیپ صاحب کے انتقال کے بعد سائرہ بانو  انہیں مسلسل یاد کرتی رہتی ہیں اور وہ کنبہ کے افراد سے ان کے ہی بارے میں باتیں کرتی رہتی ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق تین دن پہلے بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد سائرہ بانو کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ، جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ اب ان  کی طبیعت مستحکم  بتائی جارہی ہے ۔ لیکن ان کا بلڈ پریشر نارمل نہیں ہورہا ہے ۔ آکسیجن لیول بھی کم ہی رہتا ہے ، جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہے ۔ ڈاکٹر ز سائرہ بانو کا معائنہ کررہے ہیں  تاکہ پتا چل سکے کہ انہیں کیا تکلیف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تکذیب نکاح کیس: عدالت نے اداکارہ میراسے مزید شواہد طلب کرلئے