نوبل امن ایوارڈ ملنے پر ماریا کورینا ماچاڈو نے کیا کہا؟

Oct 10, 2025 | 22:29:PM
نوبل امن ایوارڈ ملنے پر ماریا کورینا ماچاڈو نے کیا کہا؟
کیپشن: ماریا کورینا ماچاڈو،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نوبل امن ایوارڈ حاصل کرنے والی ماریا کورینا ماچاڈو نے اس کامیابی پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ایوارڈ وینزویلا کے شہریوں کی جدوجہد کا بڑا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فتح کے قریب ہیں، وینزویلا کی آزادی اور جمہوریت کے لیے امریکی صدر ٹرمپ، امریکی عوام اور جمہوری قوتوں کی مدد درکار ہے۔

 ماریا کورینا ماچاڈو کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ وینزویلا کے مصیبت زدہ لوگوں اور صدر ٹرمپ کی ہمارے مقصد کی فیصلہ کن حمایت کے نام کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے سکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ معزز ترین اعزاز نوبل انعام برائے امن 2025ء وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریا کورینا مچاڈو نے اپنے نام کر لیا ہے۔

یہ اعزاز ماریا کورینا مچاڈو کو وینزویلا کے عوام کے جمہوری حقوق کے فروغ اور آمریت سے جمہوریت کی منصفانہ و پُرامن منتقلی کی جدوجہد پر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کا نوبل انعام اپنے نام کرنے میں ناکام رہے ہیں، امن کے نوبل انعام کے لیے پاکستان سمیت مختلف ممالک نے امریکی صدر کو نامزد کیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال نوبل امن انعام کے لیے 300 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردوں کا حملہ،زور دار دھماکا، فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں