متاثرہ ریجنز میں ہفتے کو سکولز بند رہیں گے ،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ متاثرہ ریجنز میں طلبا، والدین، اساتذہ اور سٹاف کی حفاظت کے پیش نظر ہفتہ کو پرائیویٹ سکولز بند رہیں گے ۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پنجاب، اسلام آباد اور متاثرہ ریجن میں کل ہفتہ کو پرائیویٹ سکولز بند رہیں گے۔فیصلہ طلباء ،والدین، اساتذہ اور سٹاف کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یکم نومبر سے قبل تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا حکم ،سرکاری ملازمین کی موجیں ہو گئیں
خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے آج بھی لاہورمیں سکولوں کو 11 بجے چھٹی دینے کی ہدایت کی تھی ،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے سکول سربراہان کوہدایت نامہ جاری کیا گیا کہ سکول سربراہان والدین کو ابھی سے کال کرکے آگاہ کریں،والدین اپنے بچوں کو 11 بجےسکول سے لیجائیں۔
دوسری جانب پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ایس ڈی او پیرا کے پیپرز ملتوی کردئیے گئے ہیں ۔
ترجمان کاظم مقدس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث ایس ڈی او پیرا کے امتحانات مؤخر کئے گئے ہیں،ایس ڈی او پیرا کے امتحان 11 اور 12 اکتوبر کو لاہور سمیت مختلف شہروں میں شیڈول تھے، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!دوسرے شہر سے ماں کی میت لاتے ہوئے بیٹا بھی ٹریفک حادثے میں ہلاک
پنجاب یونیورسٹی کے آج ہونے والے ایل ایل بی امتحانات بھی ملتوی کر دئیے گئے،ترجمان کا کہنا ہے کہ ایل ایل بی امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل نے بھی 11 اور 12 اکتوبر 2025ء کو ہونے والے مختلف تحریری امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انڈر گریجویٹ سٹڈیز داخلہ ٹیسٹ (یو ایس اے ٹی)، ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (ایچ اے ٹی) اور اے ایم ایل-سی ایف ٹی کے عہدوں کے لیے بھرتی ٹیسٹ ملتوی کیے گئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملتوی شدہ امتحانات کے نئے شیڈول سے جلد ہی تمام رجسٹرڈ امیدواروں کو مطلع کیا جائے گا۔ ایچ ای سی نے امید ظاہر کی ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں جلد ہی بہتری آئے گی اور امیدواروں کو امتحانات کے لیے مزید پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سونا کی قیمت میں بڑی کمی، چاندی کی قیمت میں اضافہ