چینی اسٹاک اور مارکیٹ قیمتوں کا جائزہ اجلاس ، چینی کی مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے پر اطمینان کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی اسٹاک اور مارکیٹ قیمتوں کا جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس کا مارکیٹ میں مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے پر اطمینان کا اظہار۔
نائب وزیراعظم آفس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونیوالے چینی اسٹاک اور مارکیٹ قیمتوں کا جائزہ اجلاس میں امپورٹ شدہ چینی کی آمد کا شیڈول بھی دیکھا گیا،حکومتی اقدامات اور بروقت درآمدات کے باعث اسٹاک اور قیمتیں مستحکم ہیں،اجلاس کا مارکیٹ میں مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں وزیرِصنعت و پیداوار، وزیرِتجارت اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:ایک تولہ سونا کی قیمت میں بڑی کمی