وزیراعلیٰ پنجاب کا اچانک گوجرانوالہ ہسپتال کا دورہ ، مریض بچوں سے اظہارشفقت کی ویڈیو وائرل

Oct 10, 2023 | 20:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درے نایاب) وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کا اچانک گوجرانوالہ میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، زیر علاج مریضوں  کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارےدریافت کیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہسپتال کے 5فلور کا معائنہ کیااور طبی سہولتوں کا مشاہدہ کیا، وزیراعلیٰ نے زیر تکمیل برن یونٹ کا جائزہ بھی لیا،سیکرٹری صحت کو فون کر کے برن یونٹ فوری طورپر آپریشنل کرنے کی ہدایت بھی کی ، وزیراعلیٰ محسن نقوی کی مختلف وارڈز میں مریضوں کی مزاج پرسی بھی کی جس کی ویڈیو کو   خوب پذیرائی مل رہی ہے ،مریضوں نے طبی سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ، وزیراعلیٰ نے آرتھوپیڈک وارڈ میں زیر علاج بچوں کی عیادت بھی کی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریض بچوں سے گفتگو اوراظہار شفقت بھی کیا، کمشنر گوجرانوالہ،آرپی او،ڈپٹی کمشنر،ایم ایس ہسپتال اوردیگر حکام بھی  وزیر اعلیٰ پنجاب کے وزت کے موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سالانہ امتحانات کا اعلان