سالانہ امتحانات کا اعلان

Oct 10, 2023 | 19:03:PM
سالانہ امتحانات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2023 کے سائنس اور جنرل گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 

تعلیمی بورڈ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ تقریب میں کنٹرولر امتحانات مسرور زئی نے امتحانی نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا،تقریب میں پہلی 3پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کو پھولوں کے گلدستے اور گزٹ کی کاپیاں تقسیم کی گئیں،سائنس گروپ میں 988 نمبر لے کر کاؤنٹی کیمبرج ہائی سکول کی حرا عابد نے پہلی پوزیشن حاصل کی،دوسری پوزیشن کیڈٹ کالج پٹارو کے وجے کمار نے 986نمبر لیکر حاصل کی،سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن فاؤنڈیشن پبلک سکول کی سوہا زبیر نے 985 نمبر لیکر حاصل کی۔ 

جنرل گروپ میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول جامشورو کے اعجاز علی نے 883 نمبر لیکر حاصل کی،دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری شیخ حفیظ موری منگر پھلیلی کی عابدہ پروین نے 882 نمبر لیکر حاصل کی،گورنمنٹ علامہ اقبال ہائی سکول لطیف آباد کے محمد عابد نے 880نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،سائنس گروپ میں طالبات میں کامیابی کا تناسب 97.42 فیصد اور طلبہ میں 94.8 فیصد رہا،جنرل گروپ میں طالبات میں کامیابی کا تناسب 92.94 فیصد اور طلبہ میں 90.61 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک سری لنکا انڈر 19 ون ڈے سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان