پاکستان بھر میں او لیول، اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

Apr 18, 2024 | 09:33:AM
پاکستان  بھر میں او لیول اور اے لیول کے سالانہ امتحانات 2024 کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے تحت امتحانات 25اپریل سے شروع ہوں گے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زبیر راشد) پاکستان  بھر میں او لیول اور اے لیول کے سالانہ امتحانات 2024 کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے تحت امتحانات 25اپریل سے شروع ہوں گے۔

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت امتحانات رواں مہینے  25 اپریل سے شروع ہوں گے اور 13 جون تک جاری رہیں گے۔ 

امتحانات کیلئے پورے ملک میں 100 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، امتحانات میں 1 لاکھ طلباء و طالبات شریک ہوں گے، کراچی میں 20 کے قریب امتحانی مراکز پر 40 ہزار سے زائد طلباء اے اور او لیول امتحان دیں گے۔

مزید پڑھیں:  نوجوان افراد میں جگر کا مرض پھیلنے کی اہم وجوہات

کراچی سے تقریباً 6000 طلباء پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر امتحانات دیں گے جبکہ ملک بھر سے تقریباً 15,000 طلباء بھی پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر امتحانات میں شرکت کریں گے