پاک سری لنکا انڈر 19 ون ڈے سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

Oct 10, 2023 | 18:38:PM
پاک سری لنکا انڈر 19 ون ڈے سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان انڈر 19 ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا انڈر19  کیخلاف ہونے والی 5 ایک روزہ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، پی سی بی کے میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل میں شامل اقبال شیخ اور افتخار احمد میچ آفیشلز کے پینل میں شامل ہونگے جبکہ امپائرز میں پی سی بی/  آئی سی سی کے انٹرنیشنل امپائرز پینل کے آصف یعقوب اور راشد ریاض  قابل ذکر ہیں،سری لنکا انڈر 19 ٹیم کیخلاف چار روز میچ 15 سے 18 اکتوبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جو صبح 10 بجے شروع ہوگا جبکہ 22  سے31 اکتوبر تک ہونے والے  پانچوں ون ڈے صبح ساڑھے نو بجے شروع ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کوئی خزانہ نکل آیا ہو ، رمیز راجہ