گلوکار ملکو کا نیا گانا ’باوا جی‘ ریلیز کردیا گیا 

Oct 10, 2023 | 00:05:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) معروف پاکستانی گلوکار ملکو کا نیا گانا ’باوا جی‘ ریلیز کردیا گیا جس کی ویڈیو میں اداکارہ دیدار ملتانی نے بطور ماڈل کام کیا ہے۔

گانے کی موسیقی مجتبیٰ علی کی ہے جبکہ ڈائریکٹر سلیم خان ہیں۔ دیدار ملتانی اس سے قبل بھی ملکو کے ساتھ گانوں میں بطور ماڈل کام کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: صبا قمر سمیت دیگر اداکاروں کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

گانے کی ویڈیو کو بڑے منفرد انداز میں عکس بند کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ملکو کا کہنا تھا کہ وہ اس سال اپنے سب سے زیادہ گانے ریلیز کرچکے ہیں اور دسمبر تک وہ مزید دس گانے ریلیز کریں گے۔