مفت وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ ختم ،اب گاڑی مالکان کو فیس ادا کرنا ہوگی

15 نومبر کے بعد گرین سٹیکر کے بغیرکوئی گاڑی شہر میں داخل نہیں ہوسکے گی،موٹروے پربھی یہ پابندی ہوگی

Nov 10, 2025 | 16:02:PM
مفت وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ ختم ،اب گاڑی مالکان کو فیس ادا کرنا ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمرہ فاطمہ )محکمہ ماحولیات نے پنجاب بھر میں گاڑیوں کے اخراج کے معائنے کے بغیر سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔
 ادارہ تحفظ ماحولیات نے گاڑیوں کے دھوئیں کے معائنے کی فیسوں کا نیا اور حتمی شیڈول جاری کردیا،مفت وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ ختم کردی گئی ہے اوراب گاڑی مالکان کو فیس ادا کرنا ہوگی۔
15 نومبر کے بعد گرین سٹیکر کے بغیرکوئی گاڑی شہر میں داخل نہیں ہوسکے گی،موٹروے پر سفر کیلئے بھی گرین سٹیکر لازمی ہوگا۔
ای پی اے پنجاب نے آج سے پیڈ وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیااورگاڑیوں کے اخراج ٹیسٹ کی فیس لازمی طور پر وصول کی جائے گی،موٹر سائیکل کے دھوئیں کے معائنے کی فیس 100 روپے،رکشے کے لیے اخراج ٹیسٹ فیس 300 اور1000 سی سی تک کی کاروں کے لیے فیس 500 روپے مقررکی گئی ہے۔
 1000 سے 1500 سی سی کے لیے 800 ،1500 سے 2500 سی سی گاڑیوں کیلئے 1000 اور 2500 سے 4500 سی سی کے لیے فیس 1500 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 4500 سی سی سے بڑی گاڑیوں کے دھوئیں کے معائنے کی فیس 2ہزار روپےوصول کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان؛جے یو آئی رہنما کفیل نظامی پر فائرنگ، تین بھائی زخمی
تمام ادائیگیاں صرف ای پے سسٹم کے ذریعے ہوں گی، نقد ادائیگی مکمل طور پر ممنوع قراردی گئی ہے،ڈی جی  نے تمام اسٹیشنز پر فیس اور ادائیگی سے متعلق معلومات نمایاں طور پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔