ڈیرہ اسماعیل خان؛جے یو آئی رہنما کفیل نظامی پر فائرنگ، تین بھائی زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان جوڈیشل کمپلیکس میں جے یو آئی رہنما کفیل نظامی پر فائرنگ کے نتیجے میں کفیل نظامی کے تین بھائی زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان سجاد احمدکاکہناہےکہ پولیس نے موقع سے دو ملزمان گرفتار کر لیے،دیگر تمام ملزمان کوبھی گرفتار کیا جائے گاجس کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
جوڈیشل کمپلیکس سیکورٹی پر مامور سب انسپکٹر اور تمام عملےکوارٹر گارڈ اور معطل کر دیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی حاجی علی مراد راجڑ انتقال کرگئے
کفیل نظامی نے ڈیرہ اسماعیل خان سے سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف جے یو آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔
مولانا فضل الرحمان نے بنگلہ دیش سے کفیل نظامی کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔