روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید تگڑا 

Nov 10, 2023 | 15:42:PM
 روپے کی قدر مزید کم ہونے لگی،انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) روپے کی قدر مزید کم ہونے لگی،انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 286.50روپے سے بڑھ کر 288 روپے کا ہوگیا،گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہواتھا، ماہرین کے مطابق درآمدی بل اور بیرونی قرض کی طلب پر  روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

خیال رہے کہ  16 اکتوبر سے اب تک انٹربینک میں امریکی ڈالر 10.17 روپے مہنگا ہوچکا ہے،16 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 83 پیسے پرتھا۔