سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

Nov 10, 2023 | 15:30:PM
 سونا خریدنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی، ملک میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) سونا خریدنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی، ملک میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں  سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے اضافے سے سونا 2 لاکھ 13 ہزار 100 روپے فی تولہ کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 114 روپے کے اضافے سے سونا 1 لاکھ 82 ہزار 698 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کے اضافہ سے 1975 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ دوسری جانب  چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 580 روپے پر مستحکم رہی۔ 

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کارکنان کا تشدد، ڈی آئی جی آپریشنز کی آنکھ کا آج دسواں آپریشن

یاد رہے کہ گزشتہ روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 لاکھ 81 ہزار 584 روپے پر تھی۔