بابراعظم سے سٹامپ پیپر پر لکھوایاجائےکہ وہ کپ جیت کر سیاست میں نہیں آئیں گے، قادر پیٹل 

Nov 10, 2021 | 23:39:PM
 پیپلز پارٹی ، رہنما ،قادر  پٹیل
کیپشن: پیپلز پارٹی کے رہنما قادر  پٹیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ٌپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر  پٹیل نے کہا ہے کہ ٹیم کے لئے ہماری دعائیں ہیں اور امید ہےکہ وہ ورلڈکپ جیت کر پاکستان پہنچےگی لیکن اس کے ساتھ ہی میں چاہتا ہوں کہ کپتان بابراعظم سے سٹامپ پیپر پر لکھوالیا جائےکہ وہ ورلڈکپ جیت کر سیاست میں حصہ نہیں لیں گے، کیونکہ ہم پہلے ہی بہت بھگت چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق قادر پٹیل نے ان خیالات کا اظہار  قومی اسمبلی میں دلچسپ انداز میں تبصرہ  کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ہم بھی پاکستان کی جیت کے لئے  پُر امید ہیں۔ اجلاس میں خطاب کے دوران قادر پٹیل نے کہا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی پاگل ہو گیا۔۔ ویڈیو وائرل۔۔تحقیقاتی کیمٹی قائم