فوجی پاگل ہو گیا۔۔ ویڈیو وائرل۔۔تحقیقاتی کیمٹی قائم

Nov 10, 2021 | 20:07:PM
عراقی، فوجی، ٹینک، شعبدہ ،بازی
کیپشن: عراقی فوجی ٹینک پر شعبدہ بازی کر رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)ایک عراقی فوجی کی جانب سے بغدادمیں ٹینک پر ڈرفٹ اور شعبدہ بازی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عراقی فوج نے کمیٹی قائم کر کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

العربیہ کی ویب رپورٹ کے مطابق سوشل میڈٰیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک عراقی فوجی کو پاگل پن کا مظاہرہ کرتے ہوئےدارالحکومت بغداد کے وسط میں ایک بکتر بند گاڑی کو سڑک پر تیزی کے ساتھ گھماتے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر عوامی اور سیکیورٹی حلقوں میں ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔

فوجی اہلکار کی فرائض میں غفلت برتنے سے متعلق ویڈیو سامنے آنے کے بعد اعلیٰ حکام نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے فوجی اہلکار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عراقی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بغداد کے آپریشنز کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد سلیم نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے سڑکوں پر تعیناتی کے دوران ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر ڈرائیور کے خلاف تحقیقاتی بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فوج کے اہلکار اپنے فرائض کے نفاذ کے دوران اعلیٰ ترین سطح کے فوجی نظم وضبط پابند ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے اہلکار کی حرکت پوری فوج کی عکاسی نہیں کرتی۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ اور عاصر اداکار شاہ رخ کے بڑے مداح نکلے۔۔ تصویر وائرل