ملالہ اور عاصر اداکار شاہ رخ کے بڑے مداح نکلے۔۔ تصویر وائرل

Nov 10, 2021 | 18:31:PM
شاہ رخ، ملالہ ، عاصر ملک
کیپشن: اداکار شاہ رخ ، ملالہ یوسفزئی، اور عاصر ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)پاکستانی نژاد نوبل انعام یافتہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کی عاصر ملک   کے ساتھ نکاح کی خبر ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے ۔ اب خبر آئی ہے کہ عاصر ملک اور ملالہ یوسف زئی بھارتی اداکار شاہ رخ کے بڑے فین  نکلے۔بالی ووڈ اداکار کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے نکاح کے حوالے سے ملالہ یوسف زئی نے ٹویٹ کرکے سب کو  اطلاع دی۔ اس کے بعد پاکستان اور بیرون ملک کی تمام شخصیات ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کر رہے ہیں۔  لوگ اس کھوج میں لگے ہوئے ہیں کہ ملالہ یوسف زئی نے جس عاصر ملک سے شادی کی ہے، وہ آخر کون ہیں؟۔ سوشل میڈیا صارفین عاصر ملک کے سبھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ چیک کر رہے ہیں، اس دوران  12 جولائی 2021 کا ایک ٹویٹ سامنے آیا، جس میں ملالہ اور عاصر ملک اداکار  شاہ رخ خان  کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ٹویٹ میں عاصر ملک نے ملالہ یوسف زئی کے 24 ویں یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’امیجنگ ملالہ کو یوم پیدائش کی مبارکباد، شاہ رخ خان کے ساتھ ایک کیمیو کرنا ہی تھا‘‘۔ تصویر میں عاصر ملک اور شاہ رخ خان کے ایک کٹ آؤٹ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ مبارکباد سےواضح ہوگیا ہے کہ نیا جوڑا شاہ رخ خان کا زبردست مداح ہے۔

ہالی ووڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ عاصر ملک اور ملالہ یوسف زئی ایک دوسرے کو کتنے عرصے سے جانتے ہیں۔  خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں 2019 سے ایک دوسرے کے رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ ملالہ یوسفزئی اور عاصر ملک کے نکاح کی تقریب برمنگھم میں ملالہ کے گھر پر ہوئی۔ اس مختصر سی تقریب میں دولہا دلہن کے اہل خانہ نے ہی شرکت کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: عجب کہانی۔۔برہنہ شخص دیوار کے اندر دو دن کیسے پھنسا رہا۔۔ادارے کھوج لگانے میں ناکام