بھارت میں کسانوں نے اکشے کمار کی فلم کی نمائش روک دی۔۔بڑی دھمکی

Nov 10, 2021 | 12:12:PM
 ٖغیر ملکی میڈیا ، اداکار اکشے کمار، کترینہ کیف، نمائش
کیپشن: بھارتی اداکار اکشے کمار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت کے معروف اداکار اکشے کمار اور کترینہ کیف کی نئی فلم "سوریا ونشی" کی نمائش کو کسانوں نے بھارتی پنجاب میں روک دیا ۔

ٖغیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار کی وفاقی کی جانب سے بنائے گئے کسانوں کیلئے نئے قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کی حمایت نہ کرنے کی وجہ سے بالی وڈ فلم ’’سوریا ونشی‘‘ کی بھارتی پنجاب میں نمائش کو روک دیاہے۔ مظاہرین نے سینما مالکان پر دباو ڈالا کہ وہ علاقے میں فلم ریلیز نہ ہونے دیں۔اگر فلم ریلیز کی گئی تو سخت اقدامات کئے جائیں گے، مظاہرین نے دھمکی دی کہ وہ اس وقت تک فلم کی نمائش نہیں ہونے دیں گے جب تک نئے قوانین کو منسوخ نہیں کیا جاتا۔کسانوں کی یونین کے کارکن جن میں تنظیم کے ضلعی صدر سوارن ڈھوگا بھی شامل تھے نے بھی فلم کی نمائش کی مذمت کرتے ہوئے سڑکوں پر سینما گھروں تک مارچ کیا۔

یہ بھی پڑھیںعائشہ عمر کے بعد شعیب ملک کا بیباک اداکارہ  ہانیہ عامر کیساتھ نیا فوٹو شوٹ۔۔تصاویر وائرل