ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، 1 روپے 2 پیسے مہنگا

Nov 10, 2021 | 10:14:AM
ڈالر،قدر،اضافہ،انٹر بینک
کیپشن: ڈالر کی قدر میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈالر تگڑا اور روپیہ مزید کمزور ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 2 پیسے مہنگا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 172 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 171.51 روپے سے مہنگاہوکر 172.65 روپے پر پہنچ گیا ۔تین روز میں انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 64 پیسے مہنگا ہوچکا ہے،معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی ادائیگی پر روپیہ دباو کا شکار ہے ۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات طویل ہونے پر بھی روپیہ دباءوکا شکار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسفزئی کے نکا ح کی ویڈیو سامنے آگئی