امریکا میں ڈیزل کی قیمت پہلی بار 6 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کرگئی

Sep 11, 2026 | 10:50:AM
امریکا میں ڈیزل کی قیمت پہلی بار 6 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کرگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمت تاریخ میں پہلی بار 6 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کرگئی، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

قیمتوں کے مانیٹرنگ ادارے گیس بڈی کے مطابق امریکا میں ڈیزل کی قومی اوسط قیمت 6 ڈالر فی گیلن سے اوپر پہنچ گئی۔ ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بڑی وجوہات میں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ اور روس کی ریفائنریوں پر یوکرین کے حملوں کے باعث ایندھن کی رسد متاثر ہونا شامل ہے۔

ڈیزل عالمی سپلائی چین کے لیے انتہائی اہم ایندھن ہے، جو ٹرکوں، ٹرینوں، بحری جہازوں اور بھاری مشینری کے علاوہ زرعی آلات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی قیمت میں نمایاں اضافہ نقل و حمل اور مختلف اشیا کی ترسیل کے اخراجات بڑھا سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکیوں کی جیبیں خالی ہونے کا خدشہ!

دوسری جانب خام تیل کی قیمتیں بھی 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ چکی ہیں۔ جمعرات کو برینٹ خام تیل 107.63 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 102.48 ڈالر فی بیرل رہی۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق امریکا میں ڈیزل کے ذخائر پانچ سالہ اوسط کے مقابلے میں تقریباً 13 فیصد کم ہیں، جس سے سپلائی پر مزید دباؤ پیدا ہوسکتا ہے۔