معرکہ حق کا 1 سال مکمل ہو نے پر پاکستانی ہائی کمیشن میں پروقار تقریب

May 10, 2026 | 23:11:PM
معرکہ حق کا 1 سال مکمل ہو نے پر پاکستانی ہائی کمیشن میں پروقار تقریب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں  میں معرکۂ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

اس موقع پر معرکۂ حق کے تناظر میں اسٹریٹیجک اور بین الاقوامی امور کے ماہرین کے ویڈیو پیغامات بھی پیش کیے گئے، جن میں ڈاکٹر ظفر نواز جسپال، پروفیسر ڈاکٹر رابعہ اختر اور ڈین قیوم شامل تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے معرکۂ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال انہی دنوں پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، جبکہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور غیر معمولی صلاحیتوں نے دشمن کے علاقائی بالادستی کے خواب چکنا چور کر دیے۔

سعد احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ مؤثر سفارتکاری اور ابلاغی محاذ پر کامیابیوں کے باعث پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر واضح، مضبوط اور مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں وہی قومیں حقیقی معنوں میں آزاد رہتی ہیں جو اپنی آزادی کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہوں۔ ان کے مطابق اس تاریخی معرکے نے پاکستان کے مضبوط دفاع اور افواجِ پاکستان کی عسکری مہارت کو عالمی سطح پر نمایاں کیا، تقریب کے اختتام پر شرکاء نے “پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز پر پاکستان کو جواب بھیج دیا