افواج پاکستان،فیلڈ مارشل اور قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں؛مولانا عبد الخبیر آزاد

 پاکستان کا جواب دنیا نے دیکھا، ہندوستان کا تکبراور غرور خاک میں ملادیا، معرکہ حق استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب

May 10, 2026 | 15:44:PM
افواج پاکستان،فیلڈ مارشل اور قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں؛مولانا عبد الخبیر آزاد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہاہے کہ افواج پاکستان، فیلڈ مارشل اور قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
 معرکہ حق استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہاآج فتح معرکہ حق کو محبت سے منارہے ہیں،ایک سال قبل بہادر افواج  اورسپہ سالار نے ہندوستان کے حملے کا جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان؛ مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی منظور، فہرستیں سامنے آگئیں
مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہاکہ پاکستان کا جواب دنیا نے دیکھا، ہندوستان کا تکبراور غرور خاک میں ملادیااوردنیا کو بتادیا کہ ہم اپنا تحفظ اور دفاع کرنا جانتے ہیں۔