گلگت بلتستان؛ مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی منظور، فہرستیں سامنے آگئیں

May 10, 2026 | 15:25:PM
گلگت بلتستان؛ مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی منظور، فہرستیں سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)گلگت بلتستان انتخابات 2026 کیلئے الیکشن کمیشن میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی منظوری کی فہرستیں سامنے آگئیں۔
مسلم لیگ ن کی 13 ، پیپلزپارٹی کی 2 ،اسلامی تحریک کی 6 اور پاکستان مسلم لیگ کی 4 خواتین کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں ۔
جمعیت علمائے اسلام کی 4 ، استحکام پاکستان پارٹی کی 3، مجلس وحدت المسلمین اور گلگت بلتستان ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک ایک خاتون کے کاغذات نامزدگی منظورہوئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی جن 13 خواتین امیدواروں کے کاغذات منظورہوئے ان میں ساجدہ بیگم ،جینیفر بہاد ، ثروت صبا، حکیمہ سلطانہ ، سامعیہ شکیل،بشریٰ خاتون، یاسمین افضل، شیریں اختر اور آمنہ علی شامل ہیں۔ زہرہ نزاکت،اسمارہ صدف،ثریا محمد زمان اور صنم بی بی کے بھی کاغذات نامزدگی منظورہوئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی دو امیدواروں کے کاغذات منظورہوئے ہیں جن میں ترجیحی امیدواروں میں کلثوم جہانگیر اور سعدیہ دانش کے کاغذات منظورہوئے ہیں۔
اسلامی تحریک کی سات خواتین مخصوص نشستوں میں سے چھ کے کاغذات نامزدگی منظوراور ایک کے مستردہوئے ہیں،اسلامی تحریک کی طاہرہ بتول، طاہرہ کاظم اور معصومہ کے کاغذات نامزدگی منظورہوئے جبکہ سیدہ انیلہ زہرا، ندا زہرا اور زہرا خاتون کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوئے ہیں،اسلامی تحریک کی نصرت فاطمہ ولایت کے کاغذات نامزدگی مستردہوگئے۔
پاکستان مسلم لیگ کی کیانت دلنواز،خوشنور دیدار،ساجدہ عباس اور مہرین زہرا کے کاغذات نامزدگی منظورجبکہ صوبیہ علی اورسیدہ نور العین کے کاغذات نامزدگی مستردہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا، ای بائیکس کا رجحان تیز: کیا الیکٹرک بائیکس واقعی زیادہ فائدہ مند ہیں؟
جمعیت علماء اسلام کی خواتین نشستوں پر ترجیحی چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورہوئے جن میں کوثر، مہناز ولی ، آسیہ اور حنا نور شامل ہیں،استحکامِ پاکستان پارٹی کی تین خواتین ترجیحی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورہوئے جن میں دلشاد بانو، پروین غازی  اورتہمینہ منیر شامل ہیں۔
مجلس وحدت المسلمین کی کنیز فاطمہ اورگلگت بلتستان ڈیموکریٹک پارٹی کی روبینہ ابراہیم کے کاغذات نامزدگی منظورہوئے ہیں۔