معرکہ حق میں تاریخی فتح ؛کوئٹہ میں پُروقار تقریب کاانعقاد
گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ اور کور کمانڈرنے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑ ھائی اور فاتحہ خوانی کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین)کوئٹہ میں معرکہ حق میں تاریخی فتح کے حوالے سے پُروقار تقریب کاانعقادکیاگیا۔
گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ اور کور کمانڈرنے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑ ھائی اور فاتحہ خوانی کی،شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیاگیا، اعلیٰ فوجی و سول حکام نے بھی یادگار شہداء پر حاضری دی۔
تقریب میں سپیکر بلوچستان اسمبلی، صوبائی وزرا ، آئی جی پولیس، اقلیتی نمائندے، دیگر اعلیٰ فوجی و سول حکام اور شہداء کے لواحقین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:معرکۂ حق؛پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں پروقار تقریب، قومی جذبے کا اظہار
دوست ممالک کے فوجی افسران اور وفود نے بھی یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے،شہداء کے لواحقین نے وطن پر قربان ہونے والے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر شرکاءکاکہناتھاکہ آج کا دن پوری قوم کیلئے فتح، اتحاد اور قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے،شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج پاکستان کا وقار اور شان دنیا بھر میں بلند ہے۔