رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم، 2 افرادجاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاطف ڈوگر) رحمان ٹاؤن کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈیڈ شیٹ سے ڈھانپ دیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 27 سالہ عتیق اور 60 سالہ محمد بوٹا کے نام سے ہوئی۔
بعد ازاں پولیس کی موجودگی میں لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
مزید پڑھیں:سینکڑوں مسافروں سے بھرے مسافر طیارے نے پیدل چلتے شخص کو ٹکر مار دی