بھارت کو کس پاکستانی ردعمل نے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا ؟،سی این این کا بڑا انکشاف 

May 10, 2025 | 21:30:PM
بھارت کو کس پاکستانی ردعمل نے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا ؟،سی این این کا بڑا انکشاف 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دنیا بھر میں مشہور امریکا کے ٹاپ نیوز ٹی وی چینل کے صحافی نک رابرٹسن نے پاکستان اوربھارت کے درمیان سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھاتے ہوئے  سنسنی خیز انکشافات کر دیئے۔

سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر  نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں بتایاکہ کئی دنوں سے  پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہو رہی تھی اور اسی دوران بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا۔ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میز پرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔ 

 واضح رہے کہ اس دوران امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان آ گیا اور دونوں ملکوں نے سیز فائر پر اتفاق کرلیا۔

ایڈیٹر  نک رابرٹسن کا کہنا تھاکہ امریکی وزیرخارجہ نے سعودی عرب اور ترک حکام سے رابطہ کیا، سعودی اورترک حکام سے رابطے کے بعد سفارتی طریقے سے معاملہ حل ہوا اور سیزفائر ممکن ہوا۔

سیز فائر سے قبل بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا اور آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص ( آہنی دیوار) کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا اور بھارت کو نقصان اٹھانا پڑا۔ 

 یہ بھی پڑھیں:نامور اداکار کی گاڑی کے شیشے چوری،سٹی42 نےCCTVفوٹیج حاصل کر لی