نامور اداکار کی گاڑی کے شیشے چوری،سٹی42 نےCCTVفوٹیج حاصل کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)پاکستانی فلم انڈسٹری اور سٹیج کے نامورکامیڈین اداکار قیصر پیا کی گاڑی کے شیشے چوری ہوگئے ۔سٹی42 نے شیشے چوری ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق مزاحیہ اداکار قیصر پیا کی پاک بلاک علامہ اقبال ٹائون کی رہائشگاہ سے گاڑی کے شیشے چوری ہوگئے ، جس کی فوٹیج سٹی42 نیوز نے حاصل کر لی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شلوار قمیض میں ملبوس شیشہ چور بڑے آرام سے موٹر سائیکل پر آتا ہے اور قیصر پیا کی گاڑی کےدونوں اطراف سے شیشے جھٹکے سے اتار کر موٹر سائیکل پر جس طرف سے آیا تھا اسی طرف واپس چلا گیا۔قیصر پیا نےتھانہ اقبال ٹاؤن میں شیشے چوری ہونے کی رپورٹ درج کروا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اوربھارت فوری طور پر سیز فائر پر تیار،ٹرمپ نے مبارکباد دیدی