ہوم سیکرٹری پنجاب کا محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصرکھوکھر)ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیااورجنگی صورتحال پر تمام اضلاع کے کنٹرول رومز کو چیک کیا۔
ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کو اضلاع کے کنٹرول رومز سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔
ہوم سیکرٹری نے ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی کو کنٹرول روم میں مسلسل موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت جنگ چھڑی ہوئی ہے، اس لئے تمام افسران چوکس رہیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال کے سدباب کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں،جنگی حالات میں تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی: وزیر اعظم کی صدر زرداری سے اہم ملاقات
ہوم سیکرٹری نے سول سیکرٹریٹ کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا۔