پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی تردید کر دی

May 10, 2023 | 18:43:PM
پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی تردید کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گزشتہ روز گرفتاری کے بعد آج خبر سامنے آ ئی تھی  وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کی اب ترجمان پی ٹی آئی  نے تردید کر دی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وائس چیئر مین پی ٹی آئی  شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی اطلاعات ٹھیک نہیں ہیں ، شاہ محمود قریشی کچھ دیر نہ اہم پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے ،پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اہم اجلاس بھی اب سے کچھ ہی دیر میں طلب کیا گیا ہے، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں ریجنل ذمہ داران شریک ہوں گے۔