پولیس راستے کلیئر کراوئے اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے:سی سی پی او

May 10, 2023 | 14:32:PM
پولیس راستے کلیئر کراوئے اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے:سی سی پی او
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ لاہور پولیس سڑکوں، چوراہوں اور شاہراؤں پر ٹرانسپورٹ کی روانی کو یقینی بنائے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

سی سی پی اور لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ امن عامہ کا قیام لاہور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، ہر پولیس افسر اور اہلکار امن کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے، عام آدمی کی جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، خواتین، بچوں، بوڑھوں اور معذور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے، لاہور پولیس سڑکوں، چوراہوں اور شاہراؤں پر ٹرانسپورٹ کی روانی کو یقینی بنائے، غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث اور توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری، احتجاج، توڑ پھوڑ، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں مقدمات درج

دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنوں کا پرتشدد احتجاج جاری ہے، پرتشدد احتجاج میں لاہور پولیس کے 62افسران و اہلکار زخمی ہوئے ہو چکے، سروسز ہسپتال میں 28، سی ایم ایچ میں 25افسران زیرعلاج ہیں، گنگارام ہسپتال میں 5، جنرل ہسپتال میں 3 اہلکار وں کو لایا جا چکا ہے، جبکہ میاں میر ہسپتال میں ایک زخمی اہلکار کو لایا گیا۔

زخمی ہونے والوں میں ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی سمیت ایس ایس پی صہیب اشرف ، ایس پی کینٹ اویس شفیق ،ایس پی اینٹی رائٹ کے علاوہ ڈی ایس پی مغلپورہ علی عباس ، بلال اور منصور شامل ہیں، ان کے علاوہ ایس ایچ او سول لائنز ، ایس ایچ او اچھرہ ، ایس ایچ او اسلام پورہ، ایس پی اکبری منڈی، ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی اور ایس ایچ او مصطفی ٹاؤن بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب میں فوج آگئی

واضح رہے کہ اس پرتشدد احتجاج میں ایس ایچ او سول لائنز کے 2دانت ٹوٹ گئے جبکہ زخمیوں کو سر ،ماتھے ،سینے سمیت بازوں پر پتھراؤ کے باعث چوٹیں آئیں ہیں۔