سیاست کا محور عوامی خدمت ۔جلیل شرقپوری نے بڑا اعلان کردیا

May 10, 2022 | 12:47:PM
 سیاست کا محور عوامی خدمت ۔جلیل شرقپوری نے بڑا اعلان کردیا
کیپشن: جلیل شرقپوری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ( ن )کے منحرف ایم پی اے جلیل شرقپوری نے سابق وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے منحرف ایم پی اے جلیل شرقپوری نے امریکی سازش کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف ،زرداری کا اتحادامریکاکے حکم کے بغیرناممکن تھا، عمران خان کی حکومت کو بیرونی حکم پر گرایاگیا لیکن اکیلاعمران خان ساری پی ڈی ایم پر بھاری ہے۔ میں عمران خان اورپاکستان کیساتھ ہوں، امپورٹڈحکومت نامنظور نامنظور۔

یہ بھی پڑھیں:  عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن مسترد ۔ عمر سرفراز چیمہ نےبڑا فیصلہ کرلیا

 جلیل شرقپوری کا  مزیدکہنا تھا کہ پنجاب حکومت منحرف ارکان کے بعداکثریت کھو دے گی، تمام مکاتب فکر کے علما عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ قائداعظم کے بعد عظیم لیڈر عمران خان کی صورت ملا، میری سیاست کا محور کل بھی عوامی خدمت تھا آج بھی ہے۔