وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورتحال اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال

Mar 10, 2026 | 19:44:PM
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورتحال اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماوں نے خطے کی صورتحال اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا،چین نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری جاری رکھنے پر زوردیتے ہوئے اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق مکالمہ اور سفارتکاری ضروری قرار دیا
وزرائے خارجہ نےپاکستان چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کے عزم کا اعادہ کیا،رہنماؤں نےپاکستان اور چین کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ 
بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کا قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  اسرائیل  لبنان کے خلاف جارحیت  بند کرے، مقبوضہ علاقے خالی کرے، پاکستان