محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی

Mar 10, 2024 | 19:52:PM
محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، بنوں ، کرک، کوہاٹ، کرم، خیبر، باجوڑ، دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بونیراور پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد /مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تا ہم میانوالی، خوشاب،سرگودھا، بھکر، ڈی جی خان، لیہ ، جھنگ، فیصل آباد،ناروال، اوکاڑہ، لاہور، گجرات ، گجرانوالہ،اٹک ، راولپنڈی ،مری، گلیات اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے اضلاع خاران، قلات،چاغی، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

ادھر سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل،کس کو کونسی وزارت ملے گی؟اندرکی خبر سامنے آ گئی