سستے تیل کی خریداری کا معاملہ ،وزارت پٹرولیم کا روسی خام تیل کے ٹیسٹ کارگوز منگوانے کا فیصلہ

Mar 10, 2023 | 20:48:PM
سستے تیل کی خریداری کا معاملہ ،وزارت پٹرولیم کا روسی خام تیل کے ٹیسٹ کارگوز منگوانے کا فیصلہ
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روس سے سستے تیل کی خریداری کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزارت پٹرولیم نے روسی خام تیل کے ٹیسٹ کارگوز منگوانے کا فیصلہ کیاہے،روسی خام تیل یورال اور سوکالز کا ایک ، ایک کارگو منگوایا جائے گا ،ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان میں روسی ٹیم کی موجودگی میں خام تیل کو ریفائن کیا جائے گا ۔
پتہ لگانا ہے کہ روسی خام تیل سے پیٹرول ، ڈیزل اور فرنس آئل کتنی مقدار میں نکلتا ہے ،ٹیسٹنگ کے بعد مارچ کے آخر میں روس سے تیل خریداری کے معاہدے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟جانیے