عوام کو بیوقوف بنانے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے،مریم اورنگزیب

Mar 10, 2021 | 15:00:PM
عوام کو بیوقوف بنانے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے،مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف والے اپنی پٹیشن کے ساتھ کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے جھوٹے وعدوں سے عوام کو بیوقوف بنانے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے  کہا کہ 18 مارچ کو عوامی میدان سجے گا جس میں ن لیگ کی فتح ہوگی، حلقے کے لوگ نواز شریف کو جتوائیں گے۔پی ٹی آئی والے عوامی میدان سے بھاگ چکے ہیں، تحریک انصاف والے مقدموں کے پیچھے چھپتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ این 75 الیکشن کو سازش کے تحت چوری کرنے کی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی نے عدالت میں اپنی درخواست کے ساتھ کوئی ثبوت شامل نہیں کئے۔