ایڈز کے کیسز میں اضافہ، حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

Jun 10, 2026 | 19:48:PM
ایڈز کے کیسز میں اضافہ، حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز میں اضافہ کے بعد 5 اقسام کی سرنجوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مصطفی کمال نے بتایا کہ تونسہ اور اسلام آباد کے حوالے سے ایڈز کے کیسز میں اضافے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

وزیرصحت نے کہا کہ مرض کی روک تھام کیلیے وزیراعظم شہباز شریف نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی،کیسز میں اضافے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ استعمال شدہ سرنجز کے استعمال کے باعث ایچ آئی وی ایڈز کیسز میں اضافہ ہوا۔

مصطفی کمال کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 66 ہزار افراد ایڈز کا شکار ہیں، ایچ آئی وی ایڈز کوئی لاعلاج مرض نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں سے مل کر اس مرض پر قابو پانے کیلئے کام کررہے ہیں،حکومت کی جانب سے 5 اقسام کی سرنجوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :  کفایت شعاری مہم،سینیٹ نے ایک ارب 43 کروڑ 60 لاکھ روپےخزانے میں واپس جمع کرا دیے؛چیئرمین سینیٹ