اداکارہ جینیفر ونگٹ جلد شادی کرنے والی ہیں؛ بھارتی میڈیا کا دعویٰ

Jun 10, 2026 | 16:07:PM
اداکارہ جینیفر ونگٹ جلد شادی کرنے والی ہیں؛ بھارتی میڈیا کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ جینیفر ونگٹ کی شادی کے حوالے سے بھارتی میڈیانے بڑادعویٰ کردیا۔
بھارتی میڈیاکی ایک رپورٹ کے مطابق  سنگاپور سے تعلق رکھنے والے بزنس مین William Ishmael نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی جس کے بعد اب وہ شادی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شادی مکمل عیسائی رسم و رواج کے مطابق ہوگی جو ستمبر سے اکتوبر یا پھر دسمبر سے جنوری کے درمیان ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کی لندن میں برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ اس سے قبل جینیفر ونگٹ نے اپنے مشہور ڈرامے’’دل مل گئے‘‘ کےساتھی اداکار کرن سنگھ گروور سے 2012 میں شادی کی تھی جو 2 سال ہی چل سکی اور 2014 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔