قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

Jun 10, 2026 | 14:22:PM
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی گئی جبکہ وفاقی اور صوبائی ترقیاتی پروگراموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں رواں مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی بجٹ کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ مالی سال کے اہم معاشی اہداف کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس کے دوران وفاقی اور صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگراموں (ADPs) پر بریفنگ دی گئی جبکہ آئندہ مالی سال 2026-27 اور رواں مالی سال 2025-26 کے پبلک سیکٹر انویسٹمنٹ پروگرام (PSIP) کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اپریل 2025 سے 31 مارچ 2026 تک سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) کی کارکردگی رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک سے مختلف ترقیاتی اسکیموں کی منظوری سے متعلق رپورٹ بھی شرکا کے سامنے رکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:خوشیوں کا سفر ماتم میں  تبدیل، مری سے افسوسناک خبر آگئی

اجلاس میں میگا ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن رپورٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے اختتام پر آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اخراجات، معاشی ترجیحات اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم فیصلوں کی توثیق کی گئی۔