سول سرونٹس کے لئے دوہری شہریت 3 ماہ میں ڈکلیئر کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
( بابر شہزاد ترک)سرکاری ملازمین کی دوہری شہریت کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی اورسول سرونٹس کو دوہری شہریت 3 ماہ میں ڈکلیئر کرنے کا حکم دے دیاگیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فارن نیشنلٹی رولز 2026 پر عملدرآمد شروع کردیا،دوہری شہریت سے متعلق ڈیکلریشن فارم تیارہوگیاجو وزارتوں اور ڈویژنز کو ارسال بھی کردیاگیاہے۔
آفس میمورنڈم کے مطابق سرکاری افسران اپنی اور اہلخانہ کی غیر ملکی وابستگیوں کی تفصیلات جمع کرائیں،غیر ملکی شہریت، پاسپورٹ اور مستقل رہائش کی معلومات فراہم کرنا لازمی قراردیاگیاہے،حقائق چھپانے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔
آفس میمورنڈم کے مطابق سول سرونٹس شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کی شہریت بھی ظاہر کرنے کے پابند ہیں،غیر ملکی امیگریشن اسٹیٹس اور سفری دستاویزات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں،ایف بی آر کے کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو افسران کو 8 جولائی تک ڈیکلریشن جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 سے20فیصد اضافے کی تجویز
آفس میمورنڈم کے مطابق یکم جون کو جاری رولز 2026 کے تحت نئی ڈسکلوزر پالیسی نافذ ہے،غیر ملکی شہریت حاصل کرنے یا امیگریشن پروگرام میں شمولیت کی معلومات دینا لازم ہے۔