کاکروچ جنتاپارٹی مودی کےاقتدارکیلئےخطرہ،عالمی میڈیا پربھی تحریک کی شدت کی گونج

Jun 10, 2026 | 09:36:AM
کاکروچ جنتاپارٹی مودی کےاقتدارکیلئےخطرہ،عالمی میڈیا پربھی تحریک کی شدت کی گونج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کاکروچ جنتا پارٹی مودی حکومت کے لیے بڑا چیلنج بن گئی، تحریک کی شدت کی گونج عالمی میڈیا تک پہنچ گئی۔

سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی نوجوانوں کی تحریک دہلی میں عملی احتجاج کے ذریعے مودی حکومت کوسخت دباؤ میں لے آئی ہے۔

برطانوی جریدہ" دی گارڈین" نے جین زی تحریک کی طاقت کا اعتراف کرتےہوئے لکھاکہ کاکروچ جنتا پارٹی وہ تحریک ہے جو بھارت کی سیاست کو ہلادینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
دی گارڈین کے مطابق آن لائن میم سے شروع ہونے والی جین زی تحریک مودی سرکارکیلئےغیرمتوقع چیلنج بنتی جارہی ہے، یہ تحریک لاکھوں ایسے بھارتی نوجوانوں کی آواز بن چکی ہے جوعدم اطمینان اور مایوسی کا شکار ہیں۔

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے دہلی میں احتجاج سے خطاب میں کہا تھاکہ بھارت کے نوجوان اب خوفزدہ نہیں ہوں گے، وہ اپنے حقوق کے لیے لڑیں گے،بھارتی نوجوانوں کو امید ہے کہ نیپال اورسری لنکا کی طرح اب بھارت میں بھی نوجوانوں کی ایک بڑی عوامی تحریک جنم لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خطہ چھوڑ دو ورنہ!ایران کا امریکا کو الٹی میٹم

ماہرین کے مطابق یہ تحریک ثابت کرتی ہے کہ بھارتی نوجوان روایتی سیاست، مذہبی کارڈ اور انتہاپسندانہ نظریات کو مسترد کرچکا ہے،بھارتی جین زی منفرد تحریک بے روزگاری، مایوسی اور ریاستی جبر کیخلاف نوجوانوں کے شدید غم و غصے کا عملی اظہار ہے